امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس۔یوکرین امن معاہدے کے حوالے سے یوکرینی وفد سے ہونے والے مذاکرات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے پر مزید بات چیت ضروری ہے۔ مذاکرات فلوریڈا میں ہوئے جن میں یوکرینی وفد کی قیادت قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کی، جبکہ امریکا کی جانب سے وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیراڈ کشنر شریک تھے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا
مارکو روبیو کے مطابق یہ مذاکرات صرف جنگ ختم کرنے سے متعلق نہیں بلکہ امن منصوبے میں وہ نکات بھی شامل ہیں جو یوکرین کو طویل مدت کے لیے خوشحالی کی جانب لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ امن بات چیت کا مقصد یوکرین کو آزاد، خودمختار اور مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید کام درکار ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو روانہ ہوں گے جہاں منگل کو ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے۔