صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
اس کے علاوہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مشترکہ اجلاس تقریباً 9 ماہ بعد ہو رہا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس اجلاس کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔