sui northern 1

پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا

0
Social Wallet protection 2

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

sui northern 2

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی کارکنان کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل کے روز اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

بھارت نے پاکستانی ڈرامے بلاک کردیے

سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھی جائیں گے، لیکن اگر اس روز ملاقات نہ کروائی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کے روز ہر پارلیمنٹیرین کی موجودگی ضروری ہوگی اور جو غیر حاضر رہا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.