نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای سے ویزوں کے مسئلے پر کئی بار بات کی گئی ہے اور وہاں جرائم میں سب سے زیادہ پاکستانی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یو اے ای نے اس حوالے سے پاکستان کو ڈیٹا بھی شیئر کیا ہے، جبکہ سعودی عرب میں بعض لوگ عمرہ کے نام پر جا کر بھیک مانگتے ہیں۔
اسلام آباد میں تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار لڑکی جاں بحق
انہوں نے بتایا کہ ماس آف لوڈنگ کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسحاق ڈار نے بھارت پر الزامات لگائے کہ وہ پاکستان کے خلاف پراکسی کارروائیوں میں ملوث ہے اور پاکستان یہ الزام بغیر ثبوت کے نہیں لگا رہا بلکہ عالمی سطح پر تمام شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پراکسی وار کا سلسلہ بند کرے، جبکہ افغانستان میں پراکسیز کے خلاف کوئی کارروائی نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ضروری ہے کیونکہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے، نہ اخلاق، نہ شہریت۔