sui northern 1

ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روسی اختیار تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے، برطانوی میڈیا

ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روسی اختیار تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے، برطانوی میڈیا

0
Social Wallet protection 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روس کے اختیار کو تسلیم کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ پیشکش روسی صدر ولادیمیر پیوٹن تک پہنچانے کے لیے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کو بھیجا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ بندی کے بدلے یہ تجویز پیش کی، جس کے تحت وہ مقبوضہ یوکرینی علاقوں پر روسی کنٹرول کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا بتایا جارہا ہے۔

sui northern 2

چین: چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں کی زمین پر واپسی

ٹیلی گراف کے مطابق یہ پیشکش روس کی جنگی پیش قدمی کو تسلیم کرنے اور ممکنہ طور پر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یوکرین یا امریکی کانگریس نے اس تجویز پر کوئی ردعمل دیا ہے یا نہیں۔

یہ پیش رفت عالمی سطح پر خاص توجہ حاصل کر رہی ہے اور بین الاقوامی سیاست میں نئی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.