Gas Leakage Web ad 1

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

0

وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کرے گا۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، اور 27 ویں ترمیم کے بعد از خود نوٹس کے تمام مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔

عمران خان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر غلط اور جھوٹ ہے: طارق فضل

آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر سے سپر ٹیکس کیس سنے گا، جبکہ جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

آئندہ ہفتے آئینی عدالت کے تین بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات سنے گا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا بینچ تین میں مقدمات سنیں گے۔

سپریم کورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تعطیلات 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک ہوں گی اور عدالت یکم جنوری 2026 کو دوبارہ کھلے گی۔ تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ارجنٹ اور دیگر فکس مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.