Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر غلط اور جھوٹ ہے: طارق فضل

عمران خان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر غلط اور جھوٹ ہے: طارق فضل

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بات کی ہے اور عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کوئی خطرہ نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اراکین نے سینیٹ میں احتجاج کیا، جس دوران حکومتی اراکین کے ساتھ گرما گرمی بھی ہوئی اور پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے متعلق سوالات کے جواب نہیں ملے، عوام میں پریشانی کی سطح بہت بڑھ گئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور یہ خبریں پاکستان سے باہر سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے عمران خان کی صحت اور زندگی کے بارے میں جو خبریں چلائیں وہ درست نہیں، انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بات کی ہے اور عمران خان بالکل محفوظ ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ عمران خان کی ملاقاتیں روکی گئی ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ گزشتہ تین ہفتے میں عمران خان سے کون ملا ہے، اور اگر ملاقات نہ کروائی گئی تو اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ ایسا دھمکی نہیں دی جا سکتی کہ اجلاس نہیں چلنے دیا جائے۔

بعد ازاں ایوان میں کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس 30 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا اور عمران خان سے ملاقات کرانے کے نعرے لگائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.