Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس–پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس–پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

0

اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک شاندار ثقافتی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کی ثقافتی پرفارمنس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کالی مرچ کے ہاضمہ اور صحت پر حیران کن اثرات

تقریب کی خاص بات روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کی شرکت تھی، جنہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ ان کے ہمراہ روسی نائب وزرائے سائنس و اعلیٰ تعلیم، توانائی اور وزارت ثقافت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے روسی کلاسیکی موسیقی کے شاہکار پیش کیے، جبکہ ڈارک آئیز اور پیڈلرز نے کلاسیکی روسی و سوویت دھنوں پر حاضرین کو جھوم اٹھنے پر مجبور کر دیا۔

پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے مقامی موسیقی اور ثقافتی ورثے کی دلکش پیشکشوں سے شائقین کے دل جیت لیے۔ تقریب میں موجود تمام شرکاء دونوں ممالک کے ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.