Gas Leakage Web ad 1

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے: وزیر دفاع

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے: وزیر دفاع

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی اور یہ دہائیوں سے جاری ہے، جسے ماڈرن وارفیئر کا ایک ٹول بھی کہا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسی وار میں اب شدت آ گئی ہے اور یہ 1980 کی دہائی میں شروع ہوئی تھی، جس کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے بھی ہوئے۔

کیا مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ ہے؟ حقیقت جانیے

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا امکان مئی کی جنگ کے فوری بعد موجود تھا اور خطرہ ابھی بھی ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے اور امریکی صدر نے مداخلت کر کے جنگیں روکیں۔

خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرایا، اس دوران رافیل سمیت سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور S-400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.