ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ ، داخلی صورتحال اور ملکی دفاع پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ ، داخلی صورتحال اور ملکی دفاع پر گفتگو

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے اور ٹینک فراہم کریگا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے داخلی صورتحال، ملکی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ اساتذہ اور طلبہ نے یونیورسٹی میں پاک فوج کے ترجمان کی آمد کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وی سی قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا، پاک افواج نے صرف بھارتی فوج کو ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔

پاک فوج کے ترجمان کے ساتھ خصوصی نشست نے بہت سے طلبہ کے ابہام کو مکمل طور پر دور کر دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں، سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ آج کا سیشن بہت مؤثر تھا اور طلبہ کے لیے بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ ہی امریکا کو سرزمین فراہم کی گئی ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن کے حوالے سے طلبہ کے سوالات کے مدلل جوابات دیے، ہم پاکستانی ہیں اور پاک افواج ہم سے ہیں۔ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے سلام پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.