اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے 7 مقامات پر ایم ٹیگ مراکز قائم

0

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہریوں کی آسانی کے لیے شہر کے 7 مقامات پر ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

یہ مراکز روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک خدمات فراہم کریں گے تاکہ شہری بغیر کسی دقت کے اپنا ایم ٹیگ حاصل کر سکیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایم ٹیگ مراکز کچنار پارک، لیک ویو پارک، ایف نائن پارک، اسلام آباد کلب، ترلئی، 26 نمبر اور ایکسائز دفتر میں قائم کر دیے گئے ہیں۔ شہری ان مقامات پر با آسانی جا کر اپنا ایم ٹیگ بنوا یا تجدید کروا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ سہولت کے پھیلاؤ سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور موٹر ویز پر سفر مزید آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ اوقات میں قریبی مرکز سے فائدہ اٹھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.