علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار، پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کر دیا
علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار، پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کر دیا
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے آج اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
آئی سی سی نے بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا
آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔
پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو راستہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور عمران خان کی ہمشیرہ نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
جس کے بعد دھرنے کے شرکا کو ہٹانے کے لیے پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کر دیا۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے، دھرنا جاری رہے گا۔