اظہر علی سابق کپتان سرفراز کو ذمہ داری ملنے پر ناراض، اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ

اظہر علی سابق کپتان سرفراز کو ذمہ داری ملنے پر ناراض، اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ

0

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے پر ناراض ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔

28ویں ترمیم کب آرہی ہے؟ وزیرمملکت نے بتا دیا

اظہر علی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے اور یوتھ ڈیولپمنٹ کے ہیڈ بھی تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اظہر علی کے استعفے کی وجہ سرفراز احمد کی پی سی بی میں انٹری معلوم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.