بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مریم نواز
بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
انسٹاگرام پر ایچ ڈی آر ویڈیوز کو بہتر بنانے کیلئے نئی سہولت متعارف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں کی حفاظت کا محفوظ نظام بنا دیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، بچوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث افراد جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔