آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول کے طلبا و اساتذہ سے خصوصی نشست میں ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی، قومی دفاع اور نوجوانوں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ٹرمپ سعودی ولی عہد کیساتھ ایف 35 طیاروں کی ڈیل کے قریب ہیں: بلومبرگ
اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نشست طلبا کے لیے تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنی۔
طلباء نے کہا کہ اس ملاقات نے ان میں پاکستان کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔