اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان” نے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اختر مینگل، اسد قیصر اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔
پنجاب میں پریکٹیکل امتحان بھی تحریری پرچے کی طرز پر لینے کا فیصلہ
اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا اور آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کو مزاحمت کے طور پر سراہا۔
اپوزیشن نے اعلان کیا کہ پیر کے روز اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ تک واک کریں گے، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ستائیسویں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔