پاکستان آٹو شو 2025 میں پاک سوزوکی نے اپنی نئی کمپیکٹ ایس یو وی "فرانکس” متعارف کرا دی ہے۔ یہ گاڑی 1.5 لیٹر کے انجن سے لیس ہے جو 103 ہارس پاور اور 138 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے، جبکہ اس میں 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سسٹم شامل ہے۔
اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری
گاڑی میں جدید سہولیات میں 9 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، اینڈرائیڈ آٹو، ایپل کار پلے، کروز کنٹرول، ہِل ہولڈ کنٹرول اور 360 ڈگری کیمرا شامل ہیں۔ سیکیورٹی فیچرز میں چھ ایئربیگز، پارکنگ سینسرز اور اے بی ایس بریک سسٹم موجود ہیں۔
اندرونی سہولیات کے حوالے سے ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ریئر اے سی وینٹس، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ خصوصیات انٹرنیشنل ٹریم کی بنیاد پر ہیں، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے ماڈل میں کچھ فیچرز مختلف ہو سکتے ہیں۔