سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خیرخواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیراعظم اور صدر سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے معاملے میں راہ ہموار کریں۔
چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
واوڈا نے سیف اللہ ابڑو اور احمد خان کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دونوں کے ساتھ ناشتہ کر کے آ رہے ہیں اور دونوں فی الحال ان کے گھر پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ہمارا جمہوری حق ہے، اگر کوئی کام میں غلطیاں ہیں تو انہیں درست کر دیا جائے”۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی امن جرگہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ "آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی”۔