sui northern 1

فیصل آباد ڈسٹری بیوشن نے سوئی ناردرن اسپورٹس گالا 2025 میں شاندار فتح حاصل کی

فیصل آباد ڈسٹری بیوشن نے سوئی ناردرن اسپورٹس گالا 2025 میں شاندار فتح حاصل کی

0
Social Wallet protection 2

سوئی ناردرن اسپورٹس گالا 2025 اختتام پذیر: جی ایم اسلام آباد عدنان احمد اور انچارج راولپنڈی ماصم ابرار اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی

sui northern 2

اسلام آباد: چار روزہ سوئی ناردرن سالانہ اسپورٹس گالا 2025 جو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں منعقد ہوا، جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈسٹری بیوشن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سوئی ناردرن کی 23 ریجنل ٹیموں کے 371 کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں بھرپور جوش، لگن اور عمدہ کھیل کے مظاہرے کے ساتھ حصہ لیا۔

یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وفاقی وزیر قانون

9 سے 12 نومبر تک جاری رہنے والے فائنل مقابلوں میں فیصل آباد ڈسٹری بیوشن نے 60 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مردان ڈسٹری بیوشن اور ملتان ٹرانسمیشن نے 34 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیڈ آفس نے 28 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ بہترین پلیئر (آؤٹ ڈور) کا ایوارڈ فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کے اویس ناصر کو دیا گیا، جبکہ بہترین پلیئر (ان ڈور) کا ایوارڈ اویس احمد نے اپنی شاندار کارکردگی پر حاصل کیا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر جی ایم اسلام آباد سوئی ناردرن گیس، جناب عدنان احمد، اور انچارج راولپنڈی ڈسٹری بیوشن، جناب ماصم ابرار، نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کے جذبہ، محنت اور بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسپورٹس جیسے مثبت سرگرمیاں ادارے کے ملازمین میں ٹیم ورک، صحت مندی اور مثبت تعلقات کو فروغ دیتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.