کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق

کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق

0

کراچی کے منوڑا ہمالیہ بیچ پر تین نوجوان طالب علموں کے ڈوبنے سے جاں بحق ہونے کا سانحہ پیش آیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان ڈاؤ میڈیکل کالج فائنل ایئر کے طالب علم تھے، جن میں سید اشہد فاطمی، اشراف منیر اور احمد کاشف شامل تھے۔

اسلام آباد خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت؛ موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فائنل ایئر کے 150 طلباء کی تقریبات کے سلسلے میں پکنک کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق پندرہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے علیحدہ طور پر منوڑا ہمالیہ بیچ جانے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ باقی طلباء ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منا رہے تھے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق جب ایک نوجوان ڈوبا تو دیگر ساتھیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ نوجوان ڈوب گئے۔ تین نوجوانوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ رضوان، ربیع اور عبدالمجید سمیت دیگر کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکالا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے جسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.