اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے کے کیس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے حملہ آور کو کچہری تک پہنچانے والے آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ رائیڈر نے حملہ آور کو محض دو سو روپے کے عوض جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچایا تھا۔
اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر
پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ خودکش حملہ آور گولڑہ شریف علاقے تک کیسے پہنچا۔ اس مقصد کے لیے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سمیت مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس میں بارہ افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔