sui northern 1

27 ویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

27 ویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

sui northern 2

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج سے تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، رات ساڑھے 8 بجے سے نعرے بلند کیے جائیں گے، اور آج کا نعرہ ہوگا: "ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے”۔

انوشکا شرما کی 7 سال بعد فلموں میں واپسی، فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، یہ پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہے، ہم جانتے بوجھتے یہاں آئے ہیں، کیونکہ پاکستان پر بغیر الیکشن کے ایک ٹولہ قابض ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 27ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصان کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، جبکہ آئین شخصیات کے لیے نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق اشرافیہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے آئین میں ترامیم کر رہی ہے اور استثنیٰ کی بندر بانٹ جاری ہے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو کمزور کیا جا رہا ہے، ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اور اس ترمیم کے خلاف ہر ممکن مزاحمت کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.