sui northern 1

27 ویں ترمیم: وزیراعظم کا استثنیٰ لینے سے انکار، شق واپس لینے کی ہدایت

27 ویں ترمیم: وزیراعظم کا استثنیٰ لینے سے انکار، شق واپس لینے کی ہدایت

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے لیے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

sui northern 2

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں بتایا گیا کہ پارٹی کے کچھ سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ کے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ انہوں نے فوری طور پر اس شق کو واپس لینے کی ہدایت دی۔

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منتخب وزیراعظم یقینی طور پر قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔

خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا، جس میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ شامل تھا، جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ وزیراعظم کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.