وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالے سے جوگفتگوکی وہ قابلِ افسوس ہے: طاہر اشرفی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالے سے جوگفتگوکی وہ قابلِ افسوس ہے: طاہر اشرفی

0

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کا بیان نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک فوج مساجد اور مدارس کی محافظ ہے، جو ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سمجھانا چاہیے کہ وہ ایسے غیر محتاط بیانات سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفت میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے جہاں ملک، قوم اور پاک فوج کا وقار مجروح ہو۔ ان کے بقول سہیل آفریدی نے نفرت کے جذبے میں جو بات کہی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سیاست کو قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو دیرپا امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، کیونکہ فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا عوامی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.