پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

0

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ان کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دسویں تھل جیپ ریلی کا میدان سج گیا

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر مسعود پزیکشیاں کے لیے عزت و خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے شکار رہے ہیں اور عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور علاقائی تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے باہمی مفاد کے شعبوں، خاص طور پر معیشت اور تجارت میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

ایرانی اسپیکر ڈاکٹر باقر قالیباف نے پاکستان کے حالیہ ایران–اسرائیل جنگ میں تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ایرانی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم کے خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.