عراق میں انوکھی انتخابی مہم، امیدوار خاتون، الیکشن پوسٹرز پر شوہر کی تصویر آویزاں

عراق میں انوکھی انتخابی مہم، امیدوار خاتون، الیکشن پوسٹرز پر شوہر کی تصویر آویزاں

0

عراق کے شہر کرکوک میں خاتون امیدوار شیما سامی کے انتخابی پوسٹرز پر ان کی بجائے ان کے شوہر شیخ احمد ابراہیم کی تصاویر لگنے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

شیما سامی تقدم پارٹی کے پلیٹ فارم سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، مگر شہر کی دیواروں، بل بورڈز اور بینرز پر ان کے شوہر کی تصاویر نمایاں ہیں۔ اس وجہ سے بہت سے شہری ابتدا میں سمجھ گئے کہ امیدوار دراصل شوہر ہیں، حالانکہ اصل امیدوار شیما سامی ہیں۔

شیخ احمد ابراہیم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹرز پر ان کی تصویر صرف قبائلی شناخت ظاہر کرنے کے لیے لگائی گئی، کیونکہ ان کی روایتی قبائلی معاشرت میں خاندان اور قبیلے کی شناخت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

اس اقدام پر خواتین کے حقوق کے کارکنان نے سخت تنقید کی اور کہا کہ جب بیلٹ پیپر پر امیدوار خاتون ہیں تو انتخابی مہم میں بھی ان کا چہرہ ہونا چاہیے۔ ایک مقامی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ عوامی نمائندہ بننے کے لیے امیدوار کو خود عوام کے سامنے آنا چاہیے، اور اگر ان کی شکل عوام کو معلوم نہ ہو تو یہ انہیں محض علامتی امیدوار بناتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ردعمل شدید رہا، کچھ لوگوں نے اسے عراقی سیاست میں قبائلی روایات کی مثال قرار دیا، جبکہ دیگر اسے خواتین کی سیاسی جدوجہد کے لیے ایک دھچکا کہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.