sui northern 1

ہر ہفتے اس مزیدار گری کو کچھ مقدار میں کھانا جان لیوا امراض قلب سے بچا سکتا ہے

ہر ہفتے اس مزیدار گری کو کچھ مقدار میں کھانا جان لیوا امراض قلب سے بچا سکتا ہے

0
Social Wallet protection 2

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ اناسی لاکھ افراد دل کی بیماریوں، جن میں ہارٹ اٹیک اور فالج شامل ہیں، کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔ امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں اور ان کا خطرہ بڑھانے یا کم کرنے میں متعدد عوامل کردار ادا کرتے ہیں جن میں غذائی عادات خاص طور پر اہم ہیں۔ ماہرین کے مطابق صرف غذا میں معمولی تبدیلیاں، خاص طور پر اخروٹ کو معمول کا حصہ بنانا، دل کے امراض کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہیں۔

sui northern 2

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کےچیف آف دی جنرل اسٹاف کی ملاقات

امریکا میں ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے اخروٹ کھانے کی عادت نہ صرف طویل عمر میں مدد دیتی ہے بلکہ کسی بھی وجہ سے موت کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے، خاص طور پر دل کے امراض سے موت کے خطرے کو۔

تحقیق میں 93 ہزار سے زائد ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں ساٹھ سال سے زیادہ تھیں اور جنہیں تحقیق کے آغاز پر دل کے امراض، کینسر یا فالج کی شکایت نہیں تھی۔ ان کی غذائی اور طرزِ زندگی کی عادات کا جائزہ بیس سال تک لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں پانچ یا اس سے زیادہ مرتبہ اخروٹ کھانے والوں میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوا، جبکہ کسی بھی وجہ سے موت کے امکانات میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی۔ حتیٰ کہ ہفتے میں دو سے چار بار اخروٹ کھانے سے بھی خطرہ 13 سے 14 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اخروٹ پروٹین، فائبر، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جیسے غذائی اجزا کا بہترین ذریعہ ہیں جو دل اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے خواہشمند افراد کے لیے یہ ایک نہایت آسان اور مؤثر عادت ہے۔ تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے "نیوٹریشنز” میں شائع ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.