راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
رواں برس سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتیں 21 تک پہنچ گئی
ایجنسی کے مطابق ملزمان جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، جس پر ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ایف آئی آر نمبر 186/2025 درج کی گئی۔ مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی، جس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد توصیف ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سفیان، راجب علی اور عالیان آصف کے طور پر ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے موبائل فون ضبط کرلیے گئے ہیں، اور سیزر میمو کے تحت مزید تفتیش جاری ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر خوف، افواہیں یا انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔