لاہور کے ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی

لاہور کے ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی

0

لاہور: لبرٹی ہوٹل میں مبینہ گینگ ریپ کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقدمے کی مدعیہ خاتون خود اس واقعے کی ذمہ دار قرار پائی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون ایک نجی ہوٹل میں پارٹی میں شرکت کے لیے آئی تھیں اور اپنے ساتھ نشہ آور گولیاں بھی لائی تھیں۔ پارٹی رات بھر جاری رہی، جس کے بعد صبح کے وقت خاتون نے 15 پر کال کرکے مبینہ واقعے کی اطلاع دی۔

27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، چیئرمین پی ٹی آئی

پولیس کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران خاتون نے میڈیکل ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، جس سے یہ واضح ہوگیا کہ گینگ ریپ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ خاتون اس سے قبل بھی اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں پارٹی کے دوران گرفتار ہو چکی ہیں۔ تفتیشی افسران کے مطابق مقدمہ درج کروانے کے پسِ پردہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تو مدعیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.