sui northern 1

27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے: وزیر اعلیٰ پختونخوا

27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے: وزیر اعلیٰ پختونخوا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرے گی، کیونکہ یہ صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے۔

sui northern 2

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی قرارداد جمع کرانا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے وہ ملاقات کے خواہشمند ہیں، مگر ملاقات نہ ہونے پر انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم، پارلیمنٹ کی بالادستی کے پیش نظر انہوں نے قرارداد اسمبلی میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔

طیارہ گر کر تباہ ،کئی افراد ہلاک ، کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو وہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا سمجھتے ہیں، اور ان کی حکومت اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے اختیارات پر کسی قسم کی قدغن قبول نہیں کی جائے گی اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی آئین اور جمہوریت کی محافظ جماعت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا کے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ 19.4 فیصد بنتا ہے، جب کہ وفاق سے ان کا واجب الادا حصہ ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری برقرار رہنی چاہیے اور صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں، کیونکہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا نے ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اور ان کے شہدا نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ان کے مطابق، قربانیاں دینے والے صوبے کی قدر کی جانی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت آرٹیکل 243 میں ترمیم کر کے آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی حیثیت دینے کی تجویز شامل ہے۔

مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کے قیام، ایگزیکٹو کی مجسٹریٹ اختیارات کی ضلعی سطح پر منتقلی، اور پورے ملک میں یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ بھی زیر غور ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.