بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آگیا

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آگیا

0

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن، کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بٹ کوائن کی قدر میں کمی کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی حد سے نیچے گر کر 99,936 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 6.7 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جون کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بٹ کوائن ایک لاکھ ڈالر سے نیچے آیا ہے۔ گزشتہ ماہ اس کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی، لیکن اس کے بعد سے مارکیٹ میں 20 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

بٹ کوائن کے ساتھ دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ ایتھیریم کی قیمت 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر 6 فیصد کم ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کرپٹو مارکیٹ میں حالیہ گراوٹ کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال کے باعث محتاط رویہ اپنانا ہے، جس نے مجموعی طور پر ڈیجیٹل کرنسیوں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.