sui northern 1

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

0
Social Wallet protection 2

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم مالیت کا نیا ترقیاتی منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اس منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں بڑے اقدامات کا اعلان کیا۔

sui northern 2

27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے کا امکان

پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے تحت شہر میں 630 نئے پارک تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو زیادہ سرسبز اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ دبئی اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، جن کا مقصد دبئی کو عالمی سطح پر اسپورٹس حب کے طور پر فروغ دینا ہے۔

شیخ حمدان بن محمد نے کہا کہ دبئی فطرت اور جدت کو یکجا کرتے ہوئے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا، تاکہ اسے نہ صرف ایک جدید بلکہ پائیدار اور خوبصورت ترین شہر بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.