نائیجرین صدر نے ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی دھمکی کا جواب دیدیا

نائیجرین صدر نے ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی دھمکی کا جواب دیدیا

0

نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ کو نائیجیریا کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

ویمن ورلڈ کپ: بھارت جیت پر 125 کروڑ انعام دینے پر غور، پاکستان ٹیم کو آخری پوزیشن پر بھی 14.84 کروڑ ملیں گے

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تینوبو نے کہا کہ نائیجیریا میں مذہب کی بنیاد پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اور تمام شہریوں کو آئین کے تحت آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔

دوسری جانب نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کیمیبی امومتیمی نے کہا کہ ملک امریکا کے ساتھ ممکنہ تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے، لیکن امریکی صدر کے اس بیان کو مسترد کرتا ہے جس میں عیسائی آبادی کے قتل عام یا نسل کشی کا ذکر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہاں بوکو حرام اور القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ عیسائیوں کا قتل عام کر رہے ہیں، اور اس سلسلے میں انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.