جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت

جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت

0

اسلام آباد: جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین نے سماعت سے معذرت کرلی۔

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

یہ کیس بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم سے متعلق ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔

جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ دے چکے ہیں، لہٰذا مزید سماعت نہیں کر سکتے۔ عدالت نے کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تاکہ نیا بینچ تشکیل دیا جا سکے۔

خیال رہے کہ صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست اس سے قبل سیشن عدالت نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.