غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

0

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل ایک روزہ دورے پر استنبول جائیں گے، جہاں وہ عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، انسانی امداد اور تعمیر نو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، اسرائیلی افواج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان اپنے اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد اور مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے تحت قائم ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، انصاف اور امن کے لیے ہمیشہ سے سفارتی و انسانی سطح پر فعال کردار ادا کرتا آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ان آٹھ عرب و اسلامی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے مل کر اس امن کوشش میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.