sui northern 1

کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا

کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا

0
Social Wallet protection 2

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں پولیس حراست کے دوران نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ایف آئی اے نے چھ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا ہے۔

sui northern 2

ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے عرفان پر دوران حراست تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق عرفان کی گرفتاری اور ہلاکت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.