Gas Leakage Web ad 1

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

0

امریکا میں آزادی صحافت کے معاملے پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب صحافی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اسی طرح اپر پریس روم میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا اور اس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ

وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا تھا۔ اگرچہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، لیکن ناقدین کے مطابق اس سے پریس کی آزادی اور حکومتی شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ یہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی اور کسی بھی صحافی یا ادارے کو خصوصی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.