طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی

طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی

0

طورخم سرحدی گزرگاہ کو 20 روز بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، تاہم یہ اقدام صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیا گیا ہے۔ تجارت اور عام پیدل آمدورفت تاحال بند رہے گی۔

شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ’’ریلیز عمران خان‘‘ تحریک چلانے کیلئے ملاقات

ضلعی انتظامیہ کے مطابق طورخم امیگریشن سینٹر پر سینکڑوں افغان پناہ گزین اپنے وطن واپسی کے لیے جمع ہو گئے ہیں، جہاں امیگریشن عملہ ضروری کارروائی مکمل کر کے انہیں افغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر بلال شاہد نے تصدیق کی کہ سرحدی گزرگاہ کو صرف افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق اب تک 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو طورخم کے راستے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.