sui northern 1

ٹی ٹی پی کی سرپرستی بند ہونے تک تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے ، کابل کو امن کی ضمانت دینا ہو گی ، خواجہ آصف

ٹی ٹی پی کی سرپرستی بند ہونے تک تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے ، کابل کو امن کی ضمانت دینا ہو گی ، خواجہ آصف

0
Social Wallet protection 2

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے مؤقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

sui northern 2

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 برس کا دفاعی فریم ورک معاہدہ طے

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کابل کی طالبان حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی بند کرے، ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان کے مفادات کا مکمل خیال رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی روک تھام کے بغیر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری ممکن نہیں، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ چاہے ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے، پاکستان کسی بھی صورت دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا۔ افغانستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم ہونے تک تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ وزیر دفاع کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 6 نومبر کو ہوگا۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور اس کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما ذاتی مفادات کے لیے بیانات دے رہے ہیں، اور ملک کسی ایک شخص کے نظریے یا "نیازی لا” کے تحت نہیں چل سکتا۔

وزیر دفاع نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات کو ملکی سلامتی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کہے کہ "نیازی لا” کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا تو یہ حب الوطنی نہیں۔ ان کے بقول، ایسی سوچ ملک کے مفاد کے خلاف ہے اور بالواسطہ دہشتگردی کی معاونت کے مترادف ہے کیونکہ یہ مذاکرات میں افغانستان کے مؤقف کو مضبوط بناتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.