اوکاڑہ:
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے گلوکارہ نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ 2026 سے باہر کردیا
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی، کیونکہ اس نے عوامی مقام پر اپنے رکشے میں بلند آواز میں گانا چلایا۔ ایف آئی آر کے مطابق گانے کے بول تھے: “مینوں سوتی نوں جگا کے، تُسی سون لگا ای، کی ظلم کمان لگا ایں۔”
پولیس نے کارروائی کے دوران رکشے میں نصب ساؤنڈ سسٹم کو بطور ثبوت قبضے میں لے لیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے پولیس کے اقدام کو درست قرار دیا، جبکہ دیگر یہ جاننے میں دلچسپی ظاہر کرتے رہے کہ اس جرم پر ممکنہ سزا کیا ہو سکتی ہے۔