سکھر:
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
باجوڑ، وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ
اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی تعمیر میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی اسٹڈی کا تجربہ رکھنے والے ادارے اپنی درخواستیں ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریں۔
ٹینڈر کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔