پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے دورے کے دوران واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
بہت جلد آپ جان سکیں گے کہ ایک ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے
وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے سعودی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے سعودی وزیر خزانہ کو یقین دلایا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دونوں وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک سعودی تعلقات محض روایتی دوستی تک محدود نہیں بلکہ ان میں اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔