لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری

0

لاہور:
ایگزیکٹیو کمیٹی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے بابو صابو میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔

ترجمان واسا کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 88 ملین گیلن گندے پانی کی صفائی کی صلاحیت رکھے گا، اور یہ منصوبہ فرینچ ڈیولپمنٹ ایجنسی (AFD) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان میں 2 کروڑ 70 لاکھ افراد تمباکو نوشی کے عادی، ہر سال 1.66 لاکھ اموات, مرتضیٰ سولنگی
منصوبے کی لاگت تقریباً 52 ارب روپے ہوگی جبکہ اسے جدید ایکٹیویٹڈ سلج ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے علاقوں کا گندا پانی صاف کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور کی ماحولیاتی پائیداری میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے کہا کہ یہ منصوبہ دریائے راوی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کے معیار میں بہتری کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، جبکہ اسے لاہور کے اسٹریٹیجک ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.