سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا

سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا

0

مکہ مکرمہ:
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد الحرام کے قریب عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوگا، جس کا مقصد مکہ مکرمہ اور اس کے مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے میں جدید اور معیاری تبدیلی لانا ہے۔
عمران خان کا پیغام پہنچانے پر اگر میں ملزم ہوں تو پھر کل پوری قوم ملزم بنے گی، علیمہ خان
منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور فلاحی سہولیات شامل ہوں گی، جبکہ اس میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی و بیرونی مصلوں اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

یہ منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک آسان اور سہل رسائی ممکن ہو سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جو نہ صرف اقتصادی تنوع میں کردار ادا کرے گا بلکہ 2036 تک 3 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.