مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا: عمران خان
مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا: عمران خان
اسلام آباد:
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ افغانستان کے معاملے کو امن کے لیے حل کر سکیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کی بہن نورین خان نے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے مذہبی جماعت سے متعلق حالیہ واقعے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی سمیت چار اہم واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ 2026 سے باہر کردیا
نورین خان کے مطابق عمران خان نے جمعے کے روز خیبر پختونخوا میں احتجاج کی ہدایت بھی دی ہے۔
افغانستان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جو 45 سال سے جنگ کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد بازی میں واپسی سے انہیں تکلیف پہنچی ہے، کیونکہ یہ لوگ تین نسلوں سے پاکستان میں رہ رہے تھے اور انہیں زبردستی واپس بھیجنے سے ان کے دلوں میں ناراضی پیدا ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کو سیاستدانوں کو حل کرنا چاہیے، اور اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ اس مسئلے کا پُرامن حل نکال سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا اعلان کیا ہے، جو آج شام 6 بجے سے نافذ ہو چکا ہے۔