بہت جلد آپ جان سکیں گے کہ ایک ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے
بہت جلد آپ جان سکیں گے کہ ایک ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے
اگر آپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ کسی مخصوص اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے، تو جلد ہی آپ کو یہ معلومات معلوم ہو سکے گی۔
ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کی فی الحال آزمائش جاری ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ دکھایا جائے گا کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ اس اکاؤنٹ کا یوزر نیم کب تبدیل کیا گیا تھا۔
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد
ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر کے مطابق کمپنی صارفین کی پروفائلز پر مزید تفصیلات ظاہر کرنے کے تجربات کر رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
نکیتا بیئر نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جب صارفین ایکس پر مواد پڑھتے ہیں تو انہیں اس کی صداقت کی تصدیق کرنے کی سہولت ملنی چاہیے، کیونکہ اہم موضوعات پر حقائق کی جانچ پڑتال ضروری ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ چند روز میں اس فیچر کی آزمائش کمپنی کے اندر شروع کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ انسٹاگرام کی طرح ایکس پر بھی اس فیچر کو ممکنہ طور پر آپشنل رکھا جائے گا، تاہم اگر کوئی صارف اپنی لوکیشن چھپانے کا انتخاب کرے گا تو ایپ پروفائل پر اس کی نشاندہی کرے گی۔