اٹلی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں اسرائیل کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں شرکت کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران اٹلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو واضح برتری سے ہرایا۔
فیصل آباد: چاول کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے والے تاجر کو 64 برس قید
میچ سے قبل اٹلی کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ شیڈول میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا، جس پر اطالوی پولیس نے بعض مقامات پر کارروائی کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسپین نے بھی اسرائیل کی ورلڈکپ میں شرکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔