کبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا:گورنر خیبرپختونخوا

کبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا:گورنر خیبرپختونخوا

0

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق عمل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ وہ آج خیبرپختونخوا روانہ ہو جائیں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے انتظام کی درخواست کر دی ہے۔
مصر؛ غزہ امن منصوبے پر دستخط ہوگئے
انہوں نے کہا کہ ان کا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع ہو چکا ہے اور وہ اپنا آئینی فرض ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ بدھ کے روز شام 4 بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو اسی روز صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.