نیتن یاہو نے ’غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
نیتن یاہو نے ’غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
غزہ امن معاہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امیرِ قطر اور مصر کے صدر نے دستخط کیے، تاہم اس تاریخی موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔
پاکستان اور افغانستان میں جنگ جاری ہے، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا۔ ٹرمپ
ایک طرف اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے، جبکہ دوسری جانب نیتن یاہو کا دستخط کی تقریب میں شریک نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے تقریب میں شرکت سے خود کو جان بوجھ کر الگ رکھا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں، خصوصاً ترک صدر سے ملاقات سے گریز کے باعث ایسا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ترک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دستخطی تقریب میں نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت پر احتجاج کے طور پر ترک صدر نے اپنے طیارے کو مصر کے شرم الشیخ ایئرپورٹ پر اترنے سے روک دیا۔
ترک صدر کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکا تھا، مگر اچانک دوبارہ فضا میں بلند ہو کر چکر لگانے لگا۔ اس دوران مصری حکام کو پیغام بھیجا گیا کہ اگر نیتن یاہو اجلاس میں شریک ہوئے تو وہ واپس چلے جائیں گے۔
بعد ازاں جب یہ تصدیق ہوئی کہ اسرائیلی وزیراعظم تقریب میں شریک نہیں ہیں، تو ترک صدر کا طیارہ شرم الشیخ ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور وہ اجلاس میں شامل ہوگئے۔