بھارتی ٹیم کیلئے بری خبر ورلڈ کب میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ، کیوں؟ جانئے تفصیل

بھارتی ٹیم کیلئے بری خبر ورلڈ کب میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ، کیوں؟ جانئے تفصیل

0

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

نمیبیا نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر تاریخ رقم کر دی 

گزشتہ میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 330 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلوی بیٹرز نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 49ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب ثابت ہوا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 107 گیندوں پر 142 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل دوسری شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ اگرچہ بھارت پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے، لیکن کرکٹ ماہرین کے مطابق اب ٹیم کو اگلے تمام میچز جیتنے ہوں گے تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں برقرار رکھ سکے۔

سابق کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر کی غیر مستحکم کارکردگی اور ٹیم میں توازن کی کمی بڑے میچز میں کمزوری ثابت ہو رہی ہے۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں بھارت کو سخت حریفوں کا سامنا کرنا ہے، اور شائقین کرکٹ ٹیم سے بہتر کارکردگی اور کامیاب واپسی کی توقع کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.